8 جولائی 2014 - 09:30
غزہ پر صہیونی حملے جاری، ۹ فلسطینی شہید

غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العالم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے جنگي طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 9 کارکن شہید ہو گئے۔ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک جاری بیان میں 7 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج کیمپ پر بمباری کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے جاسوس طیاروں کی جانب سے بیت حانون بلدیہ اور السودانیہ ریجن میں میزائل داغے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نھیں ہوئی۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے 3روز قبل بھی غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر فائرنگ کر کے 7 افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا جب کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲